برقی لائنوں کی مرمت کے باعث بجلی بندرہے گی ، کیسکو اعلامیہ

پیر 18 جولائی 2016 18:31

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 19 جولائی کو مری آبادگرڈسٹیشن کے مری آباد،کانسی 1 فیڈروں سے صبح8بجے سے 11بجے تک بجلی بندہوگی جبکہ سریاب گرڈکے ہزارہ ٹاؤن اورشیخ ماندہ گرڈکے نوحصار، عمراوراغبرگ فیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک نیز شیخ ماندہ گرڈکے خروٹ آباداورسمنگلی ایکسپریس فیڈروں سے 12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح 20جولائی کو سٹی گرڈکے بروری فیڈرصبح9بجے سے 12بجے تک جبکہ مالک فیڈرسے صبح10بجے سے ایک بجے تک نیز اسی روزمری آبادگرڈکے کانسی IIاورعالم خان فیڈروں سے 12بجے سے سہ پہر3بجے تک اورسریاب گرڈکے کرانی فیڈردوپہر2بجے سے شام5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :