حرمین شریفین مغرب کی آنکھ میں‌ کھٹکتا ہے۔مولانا فضل الرحمن

امت مسلمہ کا یہ مرکزان دشمن قوتوں کو برداشت نہیں ہے،یہ دشمن قوتیں اس مرکز کاکنٹرول حاصل کرناچاہتےہیں،مغرب یا صہونیتی طاقتوں کو عرب صحراؤں سے کیا دلچسپی ہے؟،کبھی اپنی کردارکشی سےخوف زدہ نہیں ہوا ہوں۔تقدیس حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 جولائی 2016 18:25

حرمین شریفین مغرب کی آنکھ میں‌ کھٹکتا ہے۔مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء) :جمعیت علما اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حرمین شریفین مغرب کی آنکھ میں‌ کھٹکتا ہے،تمام امت مسلمہ حرمین شریفین میں آکرجمع ہوتے ہیں،امت مسلمہ کا یہ مرکزان دشمن قوتوں کو برداشت نہیں ہے،یہ دشمن قوتیں اس مرکز کاکنٹرول حاصل کرناچاہتےہیں۔انہوں نے آج یہاں‌ تقدیس حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام کو چاہیے کہ امت مسلمہ کی قیادت کریں۔

(جاری ہے)

دنیا میں امن کا پیغام علما سے بڑھ کر کوئی نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں‌ اپنے درمیان مسلکی اختلافات سے نکل کرامت مسلمہ کی ترجیحات سمجھنا ہونگی۔انہوں نے کہاکہ وہ پارلیمنٹ میں اسلام،امت مسلمہ کی بات کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا کو چاہیے کہ آج ہماری اس بات کو مانیں کہ مانیں کہ اس کی پالیسیاں غلط تھیں۔2001 میں انکی پالیسی کےباعث امت مسلمہ آگ میں جل رہی ہے۔انہو‌ں نے مزید کہا کہ مغرب یا صہونیتی طاقتوں کو عرب صحراؤں سے کیا دلچسپی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ میں کبھی اپنی کردارکشی سےخوف زدہ نہیں ہوا ہوں۔

متعلقہ عنوان :