دمام: وزارتِ عمل کی ”مسند“ ویب سائٹ ڈاؤن ہونے سے غیر ملکی ورکروں کی سعودی عرب آمد میں تاخیر

پیر 18 جولائی 2016 18:03

دمام: وزارتِ عمل کی ”مسند“ ویب سائٹ ڈاؤن ہونے سے غیر ملکی ورکروں کی ..

دمام : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء): ریکرو ٹمنٹ دفاتر کے مطابق وزارتِ عمل کی ویب سائٹ ”Musaned“ کے اچانک بند ہو جانے سے ہزاروں گھریلو ملازمین کے ڈیٹا پراسس میں سُستی آئی ہے ۔ جس کی وجہ سے غیر ملکی گھریلو ملازمین خاص کر بنگلہ دیش کے ملازمین کو مملکت پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارتِ عمل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ پر کام ہو رہا ہے اور اسے جلد بحال کر دیا جائے گا۔ ریکروٹمنٹ دفاتر سے وابسطہ افراد کا کہنا ہے کہ ”Musaned“ ویب سائٹ ہفتے میں ایک یا دو دفعہ ضرور خراب ہوتی ہے۔ جس سے ان کے کام میں کافی خلل پڑتاہے ۔ انہوں نے وزارتِ عمل پر زور دیا ہے کہ وہ اس مسلے کا مستقل حل تلاش کریں ، تا کہ ہمیں پیش آنے والی پریشانی کم ہو سکے۔