طوفانی بارشوں کے امکانات کے باوجود اورنج ٹرین کے لیے کھودی گئی سڑکوں کی بحالی کاکام ابھی تک مکمل نہیں ہوا،فرید احمد پراچہ

پیر 18 جولائی 2016 17:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جولائی ۔2016ء)جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرفرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ برسات اور طوفانی بارشوں کے امکانات کے باوجود اورنج ٹرین کے لیے کھودی گئی سڑکوں کی بحالی کاکام ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔ملتان روڈ پر سڑک عملاً ختم ہوچکی ہے۔عارضی راستے بھی بند کردیے گئے۔

(جاری ہے)

ستونوں کے لیے ہونے والی گہری کھودائیاں اورہولناک گڑھے جوں کے توں موجود ہیں۔بارشوں کی صورت میں ملتان روڈ پر ٹریفک چلنا ناممکن ہوجائے گا۔نیز گہرے گڑھوں میں پانی بھرجانے سے خدا نخواستہ کوئی بھی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سڑک کو عارضی ہی سہی بحال کیا جائے
اور نکاسی آب کا انتظام کیا جائے۔