پنجاب میں 14 اگست کو یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیئے کمیٹی تشکیل
پیر 18 جولائی 2016 17:26
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جولائی ۔2016ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری انفرمیشن و کلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں 14 اگست کو یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا حتمی پروگرام مرتب کر نے کے سلسلہ میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ یوم آزادی کی یہ تقریبات یکم اگست سے ہی شروع ہو جائیں گی۔
یونین کونسل ، تحصیل ، ضلع اور صوبائی سطح پر سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیز میں تقریری و تحریری مقابلے، سپورٹس اور سیمنارز، سمپوزیمز،مشاعرے، ملی ترانوں و مصوری کے مقابلے، قومی پرچم لہرانے اور قومی ترانہ پڑھنے کی تقاریب اور میڈیا پراس روز کی مناسبت سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
جن میں تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرنے والے مشاہیر کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
صوبہ کا ہر ضلع بھی اپنی مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا فلو ٹ بھی تیار کرے گا۔اضلاع کی سطح پر مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے افراد کو سند فضیلت عطا کی جائیگی۔ یوم آزادی پر موجودہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، عوام دوست اقدامات اور پالیسیوں سے بھی عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ اس امر کا اظہار انہوں نے آج مسلم لیگی ورکروں سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف 23مارچ کی کامیاب تقریبات کی طرح 14اگست کایوم آزادی کا دن بھی شاندا ر طریقے سے منانے کے متمنی ہیں اور اس مقصدکیلئے انہوں نے ایک سٹیئر نگ کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس حوالے سے یوم پاکستان کی تمام تر تیاریوں کی رپورٹ پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں اورقیام پاکستان کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے گمنام مجاہدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ تجدید عہد اور پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر بنانے کے عزم کے اظہار کا دن بھی ہے ۔ زندہ قومیں اپنے قومی دنوں کو دھوم دھام سے مناتی ہیں۔ اگلے ماہ یوم آزادی کے حوالے سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ خصوصاً نوجوان طبقے کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موقع کی مناسبت سے پنجاب حکومت کے تمام محکمے وطن سے محبت کے اظہار کیلئے خصوصی پروگرام کریں گے۔محکمہ آرکائیو تحریک پاکستان کے حوالے سے نادر تصاویر اور یادگار اشیا ء کی نمائش کرے گا۔ پبلک لائبریریز میں خصوصی تقاریب ہوں گی جن میں مطالعہ کاذوق و شوق رکھنے والے افراد کوسراہا جائے گا۔ ضلعی او ر ڈویژنل کی سطح پر تیا ر کیے جانے والے فلوٹس 4اگست تک نمائش کیلئے تیار کر لیے جائیں گے۔ یونین کونسل کی سطح پر نہ صرف قومی پرچم لہرائے جائیں گے بلکہ ساتھ ہی ایک بڑے برقی فلیکس پر متعلقہ یونین کونسل میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا بھی ذکر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سیاسی کارکن بھر پور انداز میں جشن آزادی منانے کی تیاری کریں او ر ان تقریبات میں بھر پور حصہ لیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.