اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے کوالٹی ماہرین کا تین روزہ اجلاس شروع ہو گیا

پیر 18 جولائی 2016 17:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء)اقتصادی تعاون تنظیم (ایکو) کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے کوالٹی ماہرین کا تین روزہ اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس کا مقصد ایکو ممالک کے لئے نیشنل کوالٹی پالیسیوں کی تیاری کے لئے رہنما اصول پیش کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ایکسپرٹ گروپ میٹنگ کا اہتمام اقوام متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارہ یونیڈو اور ایکو نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی حکومت پاکستان کے تعاون سے کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے یونیڈو کے نمائندہ اعصام القرارا نے کہا کہ ایکسپرٹ گروپ میٹنگ کا مقصد ایکو خطہ میں تجارتی اتحاد کے فروغ کے جدید طریقوں کو متعارف کرانا ہے۔ اس سے نہ صرف نیشنل کوالٹی پالیسی کے لئے رہنما اصول وضع ہوں گے بلکہ رکن ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلہ کا موقع بھی ملے گا۔