سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفا ع اور خارجہ کا دوسرا مشترکہ اجلاس (کل) ہو گا

پیر 18 جولائی 2016 17:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفا ع اور خارجہ کا دوسرا مشترکہ اجلاس (کل)منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی دفاع اور خارجہ کے دوسرے مشترکہ اجلاس کی صدارت مشاہد حسین سید اور نزہت صادق کریں گی ٗاجلاس میں امریکہ کی جانب سے ڈرون حملے کی بعد کی صورتحال اور افغانستان سرحد ی تنازعہ اور دیگر امور پر غور ہوگا۔