تحریک انصاف کے پارٹی فنڈز میں بے قاعدگیوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کمیشن کے ارکان کی تقرری تک ملتوی

پیر 18 جولائی 2016 17:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی فنڈز میں بے قاعدگیوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کمیشن کے ارکان کی تقرری تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات اکبر ایس بابرنے گزشتہ سال نومبر میں سمندر پار پاکستانیوں سے حاصل کئے گئے پارٹی فنڈز میں کرپشن اور اس حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے الزامات پر مبنی پٹیشن دائر کی تھی۔ واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ مزیدبرآں سپریم کورٹ نے حکومت کو الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے آئین کے تحت 27جولائی تک کرنے کا حکم دیا ہے۔