دبئی:2000درہم سے کم تنخواہ لینے والے ورکروں کے لیئے مفت رہائش دینا لازمی قرار

پیر 18 جولائی 2016 17:10

دبئی:2000درہم سے کم تنخواہ لینے والے ورکروں کے لیئے مفت رہائش دینا لازمی ..

دبئی : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء): متحدہ عرب میں نئے قانون کے تحت 2000درہم سے کم تنخواہ لینے والے ملازمین کے لئے رہائش کی مفت سہولت مہیا کرنا کمپنی کا فرض ہے ۔ لیکن یہ قانون صر ف ان کمپنیوں پر لاگو ہو گا جن کے پاس ورکروں کی تعداد 50سے زائد ہو گی۔نئے قانون کے تحت 500افراد کے لیئے رہائش کی سہولیات ایک ہی جگہ پر دی جانی ضروری ہیں۔

جس میں تمام سہولیات ہونا بھی ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

2000درہم سے زائد تنخواہ لینے والے ملازمین کو اپنے خواہش کے مطابق ذاتی رہائش اختیار کر نے کا حق ہو گا۔ جبکہ 2000سے کم والے ملازمین کو کمپنی خود رہائش فراہم کریگی ۔ وزارتِ ہیومین ریسورس نے رہائش گاہوں کے معیار کو چیک کرنے کے لیئے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔ جو اکثر و پیشتر ان مہیا کی گئی رہائشوں کو چیک کرتی رہیں گی۔ جس کے بعد معیار ی رہائش فراہم نہ کرنے والی کمپنیوں کو جرمانے بھی کیئیے جائیں گے۔کم آمدنی والے ملازمین نے نئے قانون کو سراہا ہے ۔