آئی جی خیبرپختونخوا نے ڈی ایس پی پی کیو آر کو فوری طور پر معطل کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیدیا

پیر 18 جولائی 2016 16:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے ڈی ایس پی پی کیو آر کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف پرچہ درج کرانے کا حکم صادر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق پشاور کے ایک شہری نے آئی جی پی خیبر پختونخوا کو ایس ایم ایس کے ذریعے ڈی ایس پی پی کیو آر محمد نواز کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی شکایت کی تھی۔

آئی جی پی نے ڈی ایس پی کے خلاف لگائے گئے الزامات کو جب متعلقہ سنیئر پولیس افسروں کے ذریعے چیک کیا تو انہوں نے اپنی رپورٹ میں الزامات کو حقیقت پر مبنی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کرنے کی سفارش کی۔ آئی جی پی نے سنیئر پولیس افسروں کی رپورٹ کی روشنی میں ڈی ایس پی پی کیوآر محمد نواز کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم جاری کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :