Live Updates

”نیب “اور ”الیکشن کمیشن “آئین وقانون نہیں حکمرانوں کی مر ضی سے چل رہے ہیں ‘ چوہدری محمدسرور

پیر 18 جولائی 2016 16:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ”نیب “اور ”الیکشن کمیشن “آئین وقانون نہیں حکمرانوں کی مر ضی سے چل رہے ہیں، چوروں کو “چوری “کا حساب دینا ہی پڑ یگا، پانامہ لیکس کے معاملے کو انجام تک پہنچنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں حکمرانوں کو اپنی کر پشن او ر لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑ یگا،پنجاب میں عوام کو صحت سمیت دیگر سہولتیں اچانک چھاپوں سے نہیں کر پشن اور بیڈ گورننس کے خاتمے سے ہی ممکن ہو سکتیں ہیں ۔

سوموار کے روز گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کی جماعتیں چٹان سے زیادہ مضبو ط ہے اور حکمرانوں نے ٹی اوآرز کا مسئلہ حل نہ کیا تو ہم کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے بلکہ قانونی جنگ کے ساتھ سڑکوں پر بھی آکر حکمرانوں کی کر پشن اور بیڈ گورننس کو بے نقاب کیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن اور نیب کسی بھی صورت آزاد اور خودمختار نظر نہیں آتا بلکہ دونوں ادارے آئین اور قانون نہیں حکمرانوں کی منشاکے مطابق چل رہے ہیں جو ملک اور قوم کیساتھ ظلم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر پانامہ لیکس کے معاملے کو اس کے انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کیلئے ہم کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں کیونکہ اگر ملک میں کر پشن اورلو ٹ مارختم نہیں ہوگی تو ملک سے غر بت اورمہنگائی بے روزگاری جیسے مسائل کا خاتمہ بھی ممکن نہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات