قندیل بلوچ کے قتل میں مفتی عبد القوی ملوث ہے، والدہ کا الزام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جولائی 2016 16:41

قندیل بلوچ کے قتل میں مفتی عبد القوی ملوث ہے، والدہ کا الزام

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء) : پاکستان کی متنازعہ اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ کی والدہ نے اس کے قتل میں مفتی عبد القوی کے ملوث ہونے کا بھی الزام عائد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے قندیل بلوچ کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وسیم نے مفتی عبد القوی کے کہنے پر قندیل بلوچ کا قتل کیا۔ انہوں نے کہا کہ قندیل بلوچ کے قتل میں وسیم کے ساتھ مفتی عبد القوی ، قندیل کا سابق شوہر عاشق حسین اور شاہد ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

قندیل بلوچ کی والدہ نے کہا کہ پڑوسیوں نے بتایا کہ قندیل کے قتل کی رات اس کے گھر کے باہر ایک داڑھی والا شخص چکر کاٹ رہا تھا جو کہ کچھ دیر بعد گھر میں داخل ہو گیا۔ معلوم کرنے پر اس شخص نے کہا کہ میں قندیل کا رشتہ دار ہوں۔ قندیل کی والدہ نے واضح کیا کہ قندیل کی عاشق حسین سے ایک ہی شادی ہوئی تھی جو اس پر تشدد کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وسیم کا قندیل بلوچ کے سابق شوہر عاشق حسین سے رابطہ تھا البتہ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وسیم کو قندیل بلوچ کا قتل کرنے پر مفتی عبد القوی نے اُکسایا۔

متعلقہ عنوان :