وزیراعظم ہیلتھ سکیم کے تحت رورل ہیلتھ سنٹر اور بنیادی ہیلتھ یونٹ کی اپ گریڈیشن جاری

پیر 18 جولائی 2016 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم ہیلتھ سکیم کے تحت وفاقی دارالحکومت کے رورل ہیلتھ سنٹر اور بنیادی ہیلتھ یونٹ کی اپ گریڈیشن کا کام جاری‘ اسلام آباد کے بہارہ کہو‘ ترلائی‘ سہالہ اور شاہ الله دتہ میں رول ہیلتھ سنٹرز کو زچہ بچہ سنٹرز میں تبدیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زیراعظم ہیلتھ سکیم کے تحت وفاقی دارالحکومت کے رورل ہیلتھ سنٹر اور بنیادی ہیلتھ یونٹ کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے اس سلسلے میں انتظامیہ نے اسلام آباد کے علاقوں بہارہ کہو‘ ترلائی‘ سہالہ اور شاہ الله دتہ میں رول ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی ہیلتھ یونٹ کے مراکز کو زچہ بچہ سنٹرز میں تبدیل کر دیا ہے جہاں ضلعی انتظامیہ جدید آلات اور ادویات فراہم کرے گی۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں سٹیرنگ کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان سنٹرز میں پمز اور پولی کلینک انتظامیہ اپنے ڈاکٹرز تعینات کرے گی جہاں تمام ٹیسٹ کی بھی سہولت ہو گی۔34 ملین روپے کی لاگت سے ان سنٹرز کو جدید بنیادوں پر استوار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :