قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش کیا جانا مضحکہ خیز ہے۔ مفتی عبد القوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جولائی 2016 16:30

قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش کیا جانا مضحکہ خیز ہے۔ مفتی عبد القوی

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء) : مفتی عبد القوی نے پولیس کی جانب سے قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش کیےجانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش کیا جانا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاتل اپنے جُرم کا اعتراف کر چکا ہے البتہ اگر پولیس نے مدد طلب کی تو میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی عبد القوی نے کہا کہ قندیل بلوچ کا قتل انسانیت اور شریعت دونوں کے خلاف ہے۔

جو شخص کرتا ہے اسے سزا ضرور ملنی چاہئیے، قندیل بلوچ نے جب مجھ سے ملاقات کی تو وہ نہایت پُر سکون تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مجھ سے عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا میں نے عمران خان سے ان کی ملاقات کروانے کی حامی بھی بھری۔ مفتی عبد القوی نے مزید کہا کہ قندیل بلوچ سیاست میں بھی قدم رکھنا چاہتی تھیں۔ قندیل بلوچ نے مجھ سے ملاقات میں سیلفیاں بھی بنائیں جو بعد ازاں میڈیا پر آ گئیں۔ خیال رہے کہ پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم اور قندیل بلوچ کے حقیقی بھائی وسیم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس کی جامعہ سطح پر تحقیقات کیجائیں گی۔ جس کے لیے پولیس نے مفتی عبد القوی کو بھی قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :