لاہور ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ،مزیدعلاقائی بنچز نہ بنانے کا فیصلہ

پیر 18 جولائی 2016 16:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) لاہورہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس نے مزید علاقائی بنچز نہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں عدالت عالیہ لاہور کے تمام ججز پر مشتمل فل کورٹ اجلاس 15سے 17جولائی تک منعقد ہوا تھا ۔ اجلاس میں عدالت عالیہ کے نئے علاقائی بنچز کے قیام کے معاملہ پر تفصیلی غورو خوص کرنے کے بعد مزید علاقائی بنچز نہ بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس ضمن میں گورنر پنجاب کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :