دبئی پولیس نےراسطہ بھول جانے والے غیر ملکی سیاح کو ہوٹل پہنچا دیا

پیر 18 جولائی 2016 16:05

دبئی پولیس نےراسطہ  بھول جانے والے غیر ملکی سیاح کو ہوٹل پہنچا دیا

دبئی : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء): دبئی کے ایک نجی ہوٹل میں چیک ان کرنے کے فوراَ بعد دبئی کی سیر کو جانے والے سیاح کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنے ہوٹل کا نام اور پتہ بھول گیا۔جس کے بعد اس کو دبئی پولیس سے مدد لینی پڑی ۔ دبئی پولیس کے اہلکار نے غیر ملکی سیاح کی مد د کی ااور اسکو مقامی نجی ہوٹل تک پہنچایا۔

(جاری ہے)

المراکبطہ پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر برگیڈئیر علی احمد عبداللہ نے مقامی اخبار کو بتایا کہ چائینہ سے تعلق رکھنے والے سیاح نے دبئی پہچنے کے فوراَ بعد ہی سیر کا پروگرام بنا لیا ۔

جس کے بعد وہ پیدل ہی دور تک چلتا رہا ۔ لیکن جب اس نے واپسی کا سوچا تو اپنے ہوٹل کا راسطہ اور نام بھی بھول گیا ۔ جب کہ اس کو ہوٹل کے ساتھ والی عمارتوں کا بھی انداز نہیں تھا۔ اسکے بعد اس نے ہمارے ایک اہلکار سے مدد مانگی جس نے اس ٹریول ایجنسی والے کو فون کر کے اس کے ہوٹل کا پتہ معلوم کیا۔ جبکہ اسکی طرف سے جمع کروائی گئی ویزے کی درخواست سے بھی مذکورہ ہوٹل کا پتہ معلوم کرنے میں مدد ملی ۔ جس پر مذکورہ ہوٹل کا نا م درج تھا۔ چائینز سیاح نے دبئی پولیس کی طرف سے مدد کرنے کے جذبے کو بیحد سراہا ہے۔