تھائی لینڈ میں بیجوں کی بمبارڈمنٹ،جنگلوں کو پھر سے آباد کرنےکی ایک کوشش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جولائی 2016 16:03

تھائی لینڈ میں بیجوں کی بمبارڈمنٹ،جنگلوں کو پھر سے آباد کرنےکی ایک ..

تھائی لینڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء) :تھائی لینڈ کے جنگلات کو پھر سے آباد کرنے کے لیے ہل چلانے کے جھنجھٹ سے چھٹکارا حاصل کرنے اور کم وقت میں زیادہ بیج بونے کے لیے ہوائی جہاز کا سہارا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں ہوائی جہاز ایسے بیج لانچ کر رہے ہیں جو سائز میں ایک چھوٹی سی گیند جتنے ہیں،گذشتہ کچھ دہائیوں سے ہی تھائی لینڈ اپنے قریبا آدھے جنگلات سے محروم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب تھائی حکومت نے کھوئے ہوئے جنگلات کو2017تک دوبارہ اُگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ان چھوٹی گیندوں کی شکل کے بموں کو مٹی اور بیجوں کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے۔ان بم کی شکل میں بنے بیج اور مٹی کے گیند کو ایک جاپانی کسان نے ایجاد کی۔جاپانی کسان نے ہل چلانے کا ایک متبادل ڈھونڈنے کے لیے یہ طریقہ نکالا جس میں محنت کم صرف ہوتی ہے ۔ان بیجوں کو ہوائی جہاز کی مدد سے کیسے گرایا جاتا ہے ۔ ایسے گیند نما بیجوں کو اگر زندگی بخشنے والے بم کہا جائے تو یہ غلط نہ ہو گا۔

Invalid url

متعلقہ عنوان :