سلیمان لاشاری قتل کیس کی وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی

پیر 18 جولائی 2016 15:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلیمان لاشاری قتل کیس کی سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث ملتوی کردی۔سلیمان لاشاری قتل کیس کی سماعت تین اگست تک ملتوی کی گئی ۔

(جاری ہے)

آئندہ سماعت پر کیس میں عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کئے جائیں گے۔سلیمان لاشاری قتل کیس میں مرکزی ملزم سلمان ابڑو سمیت چار پولیس اہلکار گرفتار ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانا درخشاں میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ۔ ملزمان پر مئی 2014 میں 18 سال سلیمان لاشاری کو گھر میں گھس کر قتل کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :