انسپکٹر توفیق زاہد قتل کیس، ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پیر 18 جولائی 2016 15:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) کراچی میں انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے انسپکٹر توفیق زاہد قتل کیس میں دو ملزمان کو 22 جولائی تک ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

(جاری ہے)

گلبرگ پولیس نے ملزم ریحان اور ذیشان کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان کو رینجرز کی سیکیورٹی میں عدالت پہنچایا گیا۔ ملزمان پرانسپکٹر توفیق زاہد کو 23اپریل 2004کو ٹارگٹ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے ۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 22جولائی تک ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔پولیس کے مطابق لزمان کراچی یونیورسٹی کے ملازم ہیں۔

متعلقہ عنوان :