وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کی پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں شاندار جیت پر مبارکباد

پیر 18 جولائی 2016 15:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں شاندار جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یقیناََ یہ ایک تاریخی موقع ہے جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ نے نئی بلندیوں کو چھوتے ہوئے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان ،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی ،قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق، ٹیم منیجر انتخاب عالم سمیت کھلاڑیوں کو کو الگ الگ تہنیتی پیغام بھجوائے اور امید کی کہ دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم جیت کا یہ تسلسل برقرار رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :