کراچی،موٹر سائیکل سواروں پر تشدد ، پولیس اہلکار گرفتار

پیر 18 جولائی 2016 15:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) کراچی میں عزیز بھٹی تھانے کی حدود موٹر سائیکل سوار نوجوانوں پر تشدد کرنے والے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ عزیز بھٹی تھانے کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر تھانہ پولیس کے تین اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں پر تشدد کیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ایسٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس پہلے ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ نے واقعے میں ملوث تینوں اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیدیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ ان اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ پولیس کا ایسا رویہ قابل قبول نہیں ہے۔ پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی شہریوں سے مناسب رویہ اختیار کریں ۔

متعلقہ عنوان :