کراچی،ڈمپر کی ٹکر نے موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

مشتعل شہریوں نے ڈمپر کے شیشے توڑ دیئے،سڑک بلاک کر کے احتجاج ، پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر

پیر 18 جولائی 2016 15:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی ہلاکت پر شہری مشتعل ہوگئے ، شہریوں نے ڈمپر کے شیشے توڑ دیئے اور روڈ بلاک کردی۔ ڈمپر کی ٹکر نے موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی۔

(جاری ہے)

یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں ، موٹر سائیکل سوار کی ہلاکت پر شہری آپے باہر ہوگئے۔ مشتعل شہریوں نے ڈمپر کے شیشے توڑ دیئے اور روڈ بلاک کر دی۔ شہریوں نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذاکرات کئے جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منشتر ہوگئے۔