وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی کو صاف کرنے کیلئے کمشنر کو تین روز کا الٹی میٹم

پیر 18 جولائی 2016 15:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو کراچی کو صاف کرنے کے لئے کمشنر کراچی کو تین روز کا الٹی میٹم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں اجلاس ہوا ۔اجلاس میں واٹر بورڈ کے ایم سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے عہدیدار شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ شہر سے کچرا صاف نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

کمشنر کراچی کو تین روز میں شہر سے کچرا صاف کرنے کی ہدایت دے دی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ نے کچرا نہ اٹھانے پر متعلقہ ڈی ایم سیز ، ایڈمنسٹریٹر اور ڈی سیز کیخلاف کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ صنعتکاروں کو قانونی طور پر پانی مہیا کیا جائے اور پانی چوروں کو گرفتار کیا جائے جبکہ پانی کے غیر قانونی کنکشنز کے کیخلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اعتراف کیا کہ واٹر بورڈ ، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز میں انتظامی کمزوریاں ہیں۔ اجلاس میں واٹر بورڈ حکام نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی کہ واٹر بورڈ ڈیڑھ کروڑ روپے کی بلنگ کرتا ہے جبکہ پانی چور 8 کروڑ روپے ماہانہ کماتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :