وزیراعظم ٹانگ میں انفیکشن کے باعث بخار میں مبتلا ، صحت یاب ہونے پر اسلام آباد آئینگے

پیر 18 جولائی 2016 15:24

اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف ٹانگ میں انفیکشن کے باعث بخار میں مبتلا ہوگئے‘ اسلام آباد آمد ملتوی ‘ صحت یاب ہونے کے بعد اسلام آباد آئینگے۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی ٹانگ کے زخم میں انفیکشن ہوگیاجس باعث وہ بخار میں مبتلا ہوگئے۔ وزیراعظم طبعیت کی خرابی کے باعث (آج) منگل کو اسلام آباد نہیں آسکیں گے۔ڈاکٹرز وزیراعظم کی ٹانگ کے انفیکشن کا اعلاج کررہے ہیں۔ وزیراعظم صحت یاب ہونے کے بعد اسلام آباد آئیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے کل منگل کو اسلام آباد آنا تھا اور اپنی سرکاری ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے متعدد اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی۔

متعلقہ عنوان :