حکومت مخالف تحریک:متحدہ اپوزیشن کا19جولائی کو اہم اجلاس ہوگا

اجلاس میں‌پاناما لیکس معاملے سمیت حکومت مخالف تحریک چلانے پر غور کیا جائے گا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 جولائی 2016 15:17

حکومت مخالف تحریک:متحدہ اپوزیشن کا19جولائی کو اہم اجلاس ہوگا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء) :متحدہ اپوزیشن کا پاناما لیکس کے ایشو پر19جولائی کو اسلام آباد میں اجلاس ہوگا،اجلاس میں‌پاناما لیکس معاملے سمیت حکومت مخالف تحریک چلانے پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا ٹی آو آر کمیٹی والا پارلیمانی وفد شرکت کرے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے شاہ محمود قریشی،اسد عمر،جہانگیر ترین،شیریں مزاری شریک ہوں گے۔

اسی طرح مسلم لیگ(ق) کے کامل علی آغا اورطارق بشیر چیمہ اجلاس میں شرکت کر کے اپنی پارٹی کی نمائندگی کرینگے۔ جبکہ جماعت اسلامی سے طارق اللہ کی قیادت میں وفد شرکت کرےگا۔ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں حکومت کے خلاف آئندہ کی مشترکہ اور ٹھوس حکمت عملی بنانے کیلئے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :