دبئی واٹر کینال کی تعمیر آخری مراحل میں داخل

پیر 18 جولائی 2016 15:04

دبئی واٹر کینال کی تعمیر آخری مراحل میں داخل

دبئی : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء):دبئی شیخ زید روڈ ، الوصل روڈ اور جمیرہ روڈ فلائی اوور کے مکمل ہونے کے ساتھ ہی دبئی واٹر کینال پروجیکٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔تمام فلائی اوور کی انچائی آٹھ میٹر سے زائد ہے تا کہ اس کے نیچے سے چھوٹی کشتیاں آسانی سے گزر سکیں۔ تازی ترین اطلاعات کے مطابق کینال کی کھدائی کا کام مکمل ہو گیا ہے ۔

اور اس کی تزئین و آرائش کا کام ستمبر کے آخر میں مکمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے پر دو ارب درہم لاگت آئے گی ۔آخری فیز تھری میں میں تزئین و آرائش ، دیواریں، پیدل چلنے والوں کے لیے تین پُل بھی بنائے جا رہے ہیں۔ اسکے علاوہ چاند کی شکل کا مصنوعی جزیرہ بھی جمیرہ کے علاقے میں کینال پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ جبکہ یہ کینال بزنس بے سے ہوتی ہوئی عربیین گلف تک 3.2 کلومیٹر لمبی ہو گی۔کینال کی چوڑائی 80سے لیکر 120فٹ جبکہ گہرائی 6میٹر رکھی گئی ہے۔ اس کینال میں جدید فیریز اور واٹر ٹیکسیاں چلائی جائیں گی۔جبکہ اس سے ہر سال لاکھوں سیاح دیکھنے آئیں گے۔