Live Updates

عمران خان بارہویں کھلاڑی کی طرح کسی سانحہ کا انتظار کر رہے ہیں ‘خواجہ آصف

پیر 18 جولائی 2016 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان بارہویں کھلاڑی کی طرح کسی سانحہ کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ کھیلنے کا موقع ملے۔عمران میدان سے باہرہی بیٹھے اور روتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان پاکستانی سیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں، اور بارہویں کھلاڑی کی طرح کسی سانحہ کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ کھیلنے کا موقع ملے۔خواجہ آصف نے کہا کہ حادثہ نہ ہونے کی صورت میں 12واں کھلاڑی میدان کے باہر ہی کڑھتا رہتا ہے۔عمران میدان سیباہرہی بیٹھے اور روتے رہیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :