صوابی ‘امن کمیٹی کے رکن محمد شعیب کو 2 نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا

پیر 18 جولائی 2016 14:29

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) صوابی میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے اور امن کمیٹی کے رکن محمد شعیب کو 2 نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اے این پی کے سابق ایم پی اے محمد شعیب کے ڈیرے پر 2 نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہاں موجود محمد شعیب شدید زخمی ہوگئے ‘انہیں تشویشناک حالت میں مردان ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔اے این پی کے سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین نے محمد شعیب کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :