آصف زرداری کے خلاف ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی

پیر 18 جولائی 2016 14:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج خالد رانجھا نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی ‘آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے تاہم استغاثہ کی جانب سے کوئی گواہ پیش نہ کیا جاسکا عدالت کی جانب سے گواہوں کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :