مکہ:حاجیوں کو آبِ زمزم ان کی رہائش گاہوں پر ہی پہنچایا جائے گا: وزارت حج و عمرہ

پیر 18 جولائی 2016 14:28

مکہ:حاجیوں کو آبِ زمزم ان کی رہائش گاہوں پر ہی پہنچایا جائے گا: وزارت ..

مکہ : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء): سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اس سال حاجیوں کے پینے کے استعمال کے لیے آبِ زمزم ان کی رہائش گاہوں پر پہنچائیں گے۔ اس مقصد کے لیے ایک منصوبے پر عمل درامد کیا جارہا ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زمزم کو حاصل کرنے والی جگہوں پر رش کو کم سے کم کیا جا سکے ۔ جبکہ اس کی غیر قانونی خریدوفروخت میں شامل افراد کی سرگرمیوں کو بھی روکا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس پانی کو فراہم کرنے کے لیے معمولی قیمت موصول کی جائے گی ۔جو کہ اس پر اٹھنے والے اخراجات کو دیکھتے ہوئے لی جائے گی۔ ہمارا مقصد ہے کہ عبادت کے لیئے آئے ہوئے دنیا کے مختلف ممالک کے افراد کو زمزم کے ساتھ ساتھ اپنی دوسری عبادات کو بھی وقت پر ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ جبکہ آبِ زمزم ان کی رہائش گاہوں تک پہنچانے کے منصوبے کو عملی شکل دے دی گئی ہے۔ ترجمان کا مذید کہنا تھا کہ انہوں نے اس کے لیئے الیکٹرونک سسٹم بنا لیا ہے ۔ جس کی وجہ سے ان کو ہر عمارت اور حاجی کو زمزم پہنچنے یا نہ پہنچنے کی معلومات مل جائیں گی۔