وزیر اعظم نواز شریف کی ٹانگ کے زخم میں انفیکشن ہو گیا، بخار میں‌ مبتلا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جولائی 2016 14:22

وزیر اعظم نواز شریف کی ٹانگ کے زخم میں انفیکشن ہو گیا، بخار میں‌ مبتلا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی ٹانگ کے زخم میں انفیکشن ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے بائی پاس کے لیے ان کی ٹانگ سے ریشے نکالے گئے تھے لیکن اب ان کی ٹانگ میں انفیکشن ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا ذرائع کے مطابق انفیکشن کے باعث وزیراعظم نواز شریف تیز بخار میں مبتلا ہیں۔ تیز بخار کے باعث ڈاکٹرز کو طلب کر لیا گیا جو وزیر اعظم کا بخار کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو آئندہ کل اسلام آباد آنا تھا لیکن اب وہ انفیکشن مکمل طور پر ٹھیک ہونے کے بعد ہی اسلام آباد آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :