ایف آئی اے امیگریشن حکام کی بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی، 3خواتین سمیت7مسافروں کو آف لوڈ کردیاگیا

پیر 18 جولائی 2016 14:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء)ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 3خواتین سمیت7مسافروں کو آف لوڈ کردیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پیر کو ایف آئی اے اور کسٹم حکام نے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے تین خواتین سمیت7مسافروں کو آف لوڈ کردیا،مسافروں کو نامکمل اور مشکوک دستاویزات کی بنا پر آف لوڈ کیا گیا، سوڈان جانے والے5مسافروں کو پرواز سے اتارا گیا ہے،سعودی عرب جانیوالے مسافر کو زائد المعیادویزہ پر اتارا گیا اور دبئی جانیوالے مسافروں کو ویزہ پر غلط تاریخ پیدائش پر پرواز سے اتارا گیا، امریکا جانیوالے افغان مسافروں کواخراج پرمٹ نہ ہونے پر اتارا گیا اور آسٹریلیا جانیوالی2خواتین کو آخراج پرمٹ نہ ہونے پر پرواز سے اتارا گیا،جنوبی افریقہ جانیوالے مسافر کو ویزے کی تصدیق نہ ہونے پر پرواز سے اتار گیا۔

ذرائع کے مطابق عمان جانیوالے دو مسافروں کو مشکوک دستاویزات پر پرواز سے اتارا گیا اور بیلجئیم جانیوالے 2مسافر سفری پرمٹ نہ ہونے پر آف لوڈکیا گیا،اٹلی جانے والے مسافر کو زائد المعیاد ویزہ پر پرواز سے اتارا گیا ہے۔