وزیراعظم آزادکشمیر کے مشیر کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،پرویزرشید

پیر 18 جولائی 2016 14:17

وزیراعظم آزادکشمیر کے مشیر کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر دل کی گہرائیوں ..

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر ڈاکٹر علیم کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،کشمیر کے انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کی خدمت کریں گے اور یقیناً کشمیری عوام لاہور،راولپنڈی جیسی ترقی کشمیر میں چاہیں گے،مسلم لیگ(ن) جو وعدہ کرتی ہے وہ پورا کرتی ہے،وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا وژن ہے کہ ترقی کے سفر میں سب کو ساتھ لے کرچلیں گے،مسلم لیگ(ن) روایات کی حامل جماعت ہے،پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس آزاد کشمیر کے عوام کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر ڈاکٹر علیم کی مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر ڈاکٹر علیم کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات اور ڈاکٹر آصف کرمانی نے ڈاکٹر علیم کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔

پرویز رشید نے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے ڈاکٹر علیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جو وعدہ کرتی ہے وہ پورا کرتی ہے اور عوام نے جہاں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا وہاں ترقی نظر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا منشور عوام کامعیار زندگی بلند کرتا ہے،آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کی خدمت کریں گے اور ہم اپنے منشور پر مکمل عمل درآمد کریں گے،کشمیر کے عوام لاہور اور راولپنڈی جیسی یقینی ترقی آزاد کشمیر میں چاہتے ہیں نہ کہ کشمیری عوام سندھ اور کے پی کے جیسی ترقی چاہیں گے،اسی موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے ملسم لیگ ن کو بہت پزیرائی ملی ہے۔

نواز شریف کا وژن ہے کہ ترقی کے سفر پر سب کو ساتھ لے کر چلیں،مسلم لیگ (ن) روایات کی ایک حامل جماعت ہے،پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کی کوئی انتخابی مہم نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے اپنا کوئی وعدہ منشور نہیں پیش کر سکے اور نہ ہی آزاد کشمیر کی عوام کیلئے کوئی ایجنڈا ہے۔