صوبہ پنجاب میں‌گاڑی چوری کی وارداتوں‌میں اضافہ ، محکمہ ایکسائز نے سم کارڈ والی نمبر پلیٹس متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جولائی 2016 12:46

صوبہ پنجاب میں‌گاڑی چوری کی وارداتوں‌میں اضافہ ، محکمہ ایکسائز نے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء) : لاہور سمیت پنجاب بھر میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں اضافہ کے پیش نظر محکمہ ایکسائز نے سم کارڈ والی نمبر پلیٹس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے الیکٹرانک ڈیوائس والی تیسری نمبر پلیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کو جلد ہی عملی جامہ بھی پہنا دیا جائے گا۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق یہ نمبر پلیٹ گاڑی کی فرنٹ اسکرین پر لگائی جائے گی۔

(جاری ہے)

فرنٹ اسکرین پر لگائی جانے والی اس نمبر پلیٹ پر ایک سم کارڈ نصب کیا جائے گا، جس میں گاڑی کے مالک کا نام ، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا انجن نمبر اور چیسی نمبر درج کیا جائے گا۔ محکمہ ایکسائز نے بتایا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر الیکٹرک ریڈار بھی نصب کیے جائیں گے۔

اگر اس سم کارڈ یا پلیٹ کو اُتارنے یا ہٹانے کی کوشش کی گئی تو محکمہ ایکسائز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو فوری طور پر پتہ چل جائے گا۔علاوہ ازیں اگر گاڑی کو چوری کر کے بیرون شہر لیجانے کی کوشش کی گئی تو ریڈار اس گاڑی کو بند کردے گا۔محکمہ ایکسائز کے مطابق ان نمبر پلیٹس کی تنصیب کے بعد گاڑی چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :