مسلم لیگ(ن) کا منشور عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہے،پرویز رشید

پیر 18 جولائی 2016 12:33

راولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا منشور عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہے کشمیرکے انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کی خدمت کریں گے ۔ کشمیر کی عوام لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والی ترقی چاہیں گے سندھ اور خیبرپختونخوا جیسی نہیں چاہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولا کوٹ میں ڈاکٹر علیم کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید اور ڈاکٹر آصف کرمانی نے ڈاکٹر علیم کو مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پر مبارکباد دی اس موقع پر پرویز رشید نے کہا کہ دل کی گہرایوں سے ڈاکٹر علیم کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ مسلم لیگ(ن) جو وعدہ کرتی ہے وہ پورا کرتی ہے عوام نے جہاں مسلم لیگ کو ووٹ دیا ہے وہاں ترقی نظر آتی ہے ہم اپنے منشور پر مکمل عملدرآمد کریں گے آزاد کشمیر کے عوام میں مسلم لیگ(ن) کو بہت پزیرائی ملی ہے جبکہ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف کا وژن ہے کہ ترقی کے سفر میں سب کو ساتھ لے کر چلیں مسلم لیگ(ن) روایات کی حامل جماعت ہے ۔

(جاری ہے)

پی پی پی ، پی ٹی آئی اور مسلم کانفرنس کی کوئی انتخابی مہم نظر نہیں آتی اور نہ ہی یہ اپنا کوئی باقاعدہ منشور پیش نہیں کر سکے تینوں جماعتوں کے پاس آزاد کشمیر کے عوام کے لئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :