ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا

پیر 18 جولائی 2016 12:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جولائی۔2016ء) ملک میں ساون کرشمہ جاری ، اسلام آباد ، لاہور ، کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم حسین بنا دیا۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہواوٴں سے ماحول خوشگوار ہوگیا ، برسات کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔ ساون آیا ساتھ ہی موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم تبدیل ہوگیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں کہیں ہلکی بارش ہوئی تو کہیں تیز ، موسم خوشگوار ہونے پر شہری بھی خوشی سے جھوم اٹھے۔ اسلام آباد میں بھی ابر رحمت برسا جس سے موسم سہانا ہوگیا۔ کئی علاقوں میں تیز اور کئی میں بوندا باندی ہوئی۔ شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ کراچی میں بھی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہلکی بارش سے موسم حسین ہوگیا ، شہریوں نے گرمی کے خاتمے پر سکھ کا سانس لیا۔ گوجرانوالہ ، قصور ، میاں چنوں سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی جس سے ٹھنڈک کا احساس ہونے لگا۔

متعلقہ عنوان :