عجمان:منی ٹرک بے قابو ہو کر ریسٹورینٹ سے جاٹکرایا، دو جاں بحق ، چار شدید زخمی

پیر 18 جولائی 2016 12:21

عجمان:منی ٹرک بے قابو ہو کر ریسٹورینٹ سے جاٹکرایا، دو جاں بحق ، چار ..

عجمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء):عجمان کے علاقے میں ایک پک اَپ ٹرک بے قابو ہوکر میکڈونلڈ ریسٹورینٹ کا شیشہ توڑتے ہوئے اندر جا گھسا ۔ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

عجمان پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد مقامی اخبار کو بتایا کہ ڈرائیور نے بریک لگانے کی غرض سے غلطی سے ایکسیلیٹر پر پاؤں رکھ دیا جس سے پک اپ تیز ی سے ریسٹورینٹ کا شیشہ توڑیتے ہوئے اندر داخل ہوئی ۔

جہاں رات کا کھانا کھانے میں مصروف ایک مرد اور خاتون پک اپ کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ساتھ والے ٹیبل پر بیٹھی دو ہندوستانی خاندان کے چار افراد بھی شدید زخمی ہو گئے۔ جن کو مقامی ہسپتا ل پہنچادیا گیا۔ جہاں ان کی حالت ا ب بھی خطرےمیں بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا ہے ۔ جبکہ اس کیس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔