جامعہ کراچی کے2ملازم سابق پولیس افسر کے قتل میں ملوث نکلے

پیر 18 جولائی 2016 11:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) جامعہ کراچی کے دو ملازم سابق پولیس افسر توفیق زاہد کے مبینہ قاتل نکلے، گلبرگ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں مزید تیز کردیں، گلبرگ انوسٹی گیشن زون نے کارروائی کرکے سابق انسپکٹر توفیق زاہد کے قتل میں ملوث دو ملزمان دھرلئے ، گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ذرائع کے مطابق ملزم ریحان اور ذیشان کراچی یونیورسٹی میں ملازم بھی ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا، گھر گھر تلاشی کے دوران گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے سات کارندے اسلحہ سمیت گرفتار کرلئے گئے ،رینجرز ذرائع کے مطابق ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم محمد پرویز کو گرفتار کرلیا،ملزم نے اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :