کرنسی سمگلنگ کیس ، ایان علی طلبی کے باوجود کسٹم عدالت میں پیش نہ ہوسکیں

پیر 18 جولائی 2016 11:54

کرنسی سمگلنگ کیس ، ایان علی طلبی کے باوجود کسٹم عدالت میں پیش نہ ہوسکیں

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی طلبی کے باوجود کسٹم کورٹ راولپنڈی میں پیش نہ ہوئیں ، کسٹم حکام نے پاسپورٹ حوالے کرنے کے لیے بھی درخواست دائر کردی۔ کسٹم کورٹ راولپنڈی کے جج رانا آفتاب نے ماڈل ایان علی کے خلاف پانچ لاکھ ڈالر کرنسی سمگلنگ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ماڈل ایان کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ ماڈل کی حاضری سے متعلق سمن تاخیر سے ملا۔موسم کی خرابی کے باعث ان کی پرواز کا بروقت پہنچنا مشکل ہے اس لیے ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرلی ۔اس موقع پر کسٹم حکام کی طرف سے ماڈل ایان کا پاسپورٹ ضبط کرنے کی درخواست دائرکی اور موقف اختیار کیا کہ کیس کافیصلہ ہونے تک پاسپورٹ ان کی تحویل میں رہنے دیا جائے ، جس پر جج رانا آفتاب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو ڈکٹیٹ نہ کیا جائے۔ عدالت نے سماعت سترہ اگست تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :