کراچی،پولیس کی کارروائیاں، گینگ وار سمیت 8 ملزمان گرفتار

پیر 18 جولائی 2016 11:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) کراچی میں گلبرگ سے پولیس افسر کے قتل میں ملوث جبکہ لیاری سے بابا لاڈلہ کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔کالعدم تنظیم کے کارندے نے دوران تفتیش نجی چینل کی گاڑی پر فائرنگ ، پولیس اہلکاروں اور فرقہ وارارنہ قتل کا اعتراف کرلیا۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کالعدم تنظیم کے محمد سرفراز نے 8پولیس اہلکاروں کے قتل ،سیاسی کارکنوں سمیت متعدد شہریوں کے قتل کا اعتراف کیا ۔

پولیس اہلکاروں کے قتل میں ثاقب عرف چپی، تنویر کاشف عرفان ریحان جاوید علی اور منا ملزم کے ساتھ شامل ہیں شامل ہیں۔ملزمان نے اورنگی ٹاون نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس اور گولیمار کے علاقوں میں پولیس ا ہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملزم نے نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ کی۔گلبرگ میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت ذیشان اور ریحان کے نام سے ہوئی ہے ملزمان انسپکٹر توفیق زاہد قتل کیس میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کا تعلق سیا سی جماعت جبکہ کراچی یونیورسٹی کے ملازم ہیں۔

لیاری کے علاقے بغدادی کی سیفی لائنگل محمد لین اور شاہ بیگ لائن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران7ملزمان کو گرفتار کرلیاملزمان کا تعلق بابا لاگروپ سے ہے جبکہ آپریشن میں 100 پولیس کمانڈوزنے بھی حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :