اوچ شریف ،مسافر کوچ اور ٹریلر میں حادثہ ، 3 مسافر جاں بحق،18زخمی

پیر 18 جولائی 2016 11:49

اوچ شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) اوچ شریف میں قومی شاہراہ پر بوہڑ واہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجہ میں 3 مسافر جاں بحق ، 18 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

قومی شاہراہ پر بوہڑواہ کے قریب مانسہرہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجہ میں 3 مسافر جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سرکل پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی نعشیں بس کی باڈی کاٹ کر نکالی گئیں۔ 7 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں اوچ شریف ، احمد پور شرقیہ اور ترنڈہ محمد پناہ کے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کراچی اور مانسہرہ سے تھا۔

متعلقہ عنوان :