سکھر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں‌ وال چاکنگ، وطن بچانے کی اپیل کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جولائی 2016 11:34

سکھر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں‌ وال چاکنگ، وطن بچانے کی ..

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء) : آرمی چیف جنرل رحیل شریف کے حق میں جہاں ملک کے بڑے شہروں، اسلام آباد، فیصل آباد ، راولپنڈی اور لاہور میں جگہ جگہ بینرز لگے نظر آتے تھے اور آرمی چیف کو اقتدار سنبھالنے کی دعوت دی جاتی تھی اب وہی کام سکھر میں بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں جگہ جگہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں وال چاکنگ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سکھر کی دیواروں پر ”قدم بڑھاؤ، وطن بچاؤ“ جیسے جُملے تحریر کیے گئے ہیں۔ البتہ ان جُملوں کو لکھنے والے سے متعلق تاحال علم نہیں ہو سکا۔ خیال رہے کہ پاکستان بھر میں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف عوام میں مقبول ترین اور محبوب ترین شخصیت ہیں ، اور عوام کو سیاسی قیادت سے زیادہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف پر بھروسہ ہے۔ جس کی سب سے بڑی وجہ دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں فوج کی حاصل کی گئی کامیابیاں ہیں۔