ایس ایچ او منگھو پیر پر حملے کا خدشہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے الرٹ جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جولائی 2016 11:22

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء): ایس ایچ اور منگھو پیر غلام حسین پر حملے کے خدشے کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے ادراوں کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشتگرد ایس ایچ او منگھو پیر غلام حسین کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔ مراسلے میں بتایا گیا کہ دہشتگرد غلام حسین کے قریبی ساتھیوں کو بھی ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔ دہشتگردؤں کے اس حملے کے خطرے کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غلام حسین اور متعلقہ حکام کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔