عبد الستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کے اعزاز سکے پر کام شروع کر دیا گیا۔ اسٹیٹ بنک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جولائی 2016 11:18

عبد الستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کے اعزاز سکے پر کام شروع کر دیا گیا۔ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء) : معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی یاد میں اسٹیٹ بنک سے 50 روپے کا اعزازی سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسٹیٹ بنک سے جاری بیان کے مطابق عبد الستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا اعزازی سکہ کے ڈیزائن پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک کے مطابق سکہ جاری کرنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے جمعہ کو کابینہ کے اجلاس میں سکہ جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ اسٹیٹ بنک نے اپنے بیان میں بتایا کہ سکے کےڈیزائن کی حتمی منظوری بھی حکومت دے گی۔ یاد رہے کہ معروف سماجی رہنما اور محسن انسانیت عبدالستار ایدھی 8 جولائی کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :