لیڈی ریڈنگ اسپتال کو ایدھی کے نام سے منسوب کیا جائے، قرارداد جمع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جولائی 2016 11:01

لیڈی ریڈنگ اسپتال کو ایدھی کے نام سے منسوب کیا جائے، قرارداد جمع

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء) : پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد صوبائی اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی ضیا اللہ آفریدی نے پشاور اسمبلی میں جمع کروائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کے نام سے منسوب کیا جائے۔