صوابی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے رہنما جاں بحق
سمیرا فقیرحسین پیر 18 جولائی 2016 10:41
صوابی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء) : صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے رہنما جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی رہنما شعیب خان صوابی کے گاؤں یار حسین میں اپنے ڈیرے پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے ڈیرے میں گھُس کر حجرے میں بیٹھے شعیب خان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
شعیب خان کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئے ۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شعیب خان کی ہلاکت پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار نے اس قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ پولیس نے شعیب خان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کا آغاز کر دیاہے ۔ اہل خانہ ذرائع کے مطابق شعیب خان کی نماز جنازہ صبح 11 بجے مقامی گاؤں میں ادا کی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.