بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ارسون کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم
اتوار 17 جولائی 2016 23:44
چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ارسون کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کی گئی۔اس سلسلے میں ارسون کے مقام پر ایک تقریب بھی منعقد ہوئی۔ رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر سلیم خان اس موقع پر مہمان حصوصی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس وادی میں ابھی تک نہ تو سڑک ہے نہ سکول یا کالج اور پوری بستی صحت کی سہولت سے بھی محروم ہیں۔
اس وادی میں بنیادی مرکز صحت تک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو جولائی کو جو تباہ کن سیلاب آیا تھا اس نے اس وادی کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔ کھڑی فصلیں تباہ ہوئی۔ سڑکیں ویراں ہوئی۔ پینی کی پانی کی پائپ لاین اور آبپاشی کی نہریں بھی سیلاب کی وجہ سے حتم ہوئی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دو ہفتے گزر گئے مگر ابھی تک اس تباہ شدہ وادی کی سڑکیں بحال ہوئی نہ دیگر انفراسٹرکچر۔
انہوں نے کہا کہ اس وادی کی خواتین دور دراز علاقوں سے مٹکوں میں سروں پر پینے کی پانی لانے پر مجبور ہیں جبکہ ندی کی پانی پینے سے متعدد بیماریاں پھیلتی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ وہ ان کی مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا اور جتنا اس سے ہوسکے ان کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔سلیم خان نے اس موقع پر عوام کے مطالبہ پر جنویش میں ایک پرائمری سکول، ارسون کی لنک روڈ کی مرمت کیلئے دس لاکھ روپے، مسجد پیتا سون کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے پانچ لاکھ روپے، پیتا سون کی مدرسہ کی بحالی اور دوبارہ تعمیر کیلئے پانچ لاکھ روپے اور بجلی بحال کرنے کیلئے ٹرانسفارمر فراہم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے یقین دہانی کی کہ وہ اسمبلی کے فلور پر بھی اس علاقے کے مسائل کو اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال بھی سیلاب اور زلزلہ نے چترال کو تباہ کیا تھا مگر صوبائی حکومت نے ان کو کچھ بھی نہیں دیا نہایت رقم ریلیز ہوئی جو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔بعد میں انہوں نے پی پی پی کی چئیرمین بلاول زردار ی کی جانب سے متاثرین میں پچاس حیمے، سو کمبل، 150 وکی رضائیاں تقسیم کی جن پر متاثرین نے ان کا شکریہ ادا کیا کہ مصیبت کے اس گھڑی نے بلاول بھٹو زرداری نے بھی ان کو یاد کیا۔اس تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تاہم چند متاثرین نے شکایت کی کہ اب تک جو امداد ہوا ہے وہ ناکافی ہے اور حکومت کو چاہئے کہ اس وادی میں زندگی کو معمول پر لانے کیلئے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کو فوری بحال کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
-
حکومت اور ایجنسی کیخلاف مداخلت کے الزامات کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرانے کا حکم
-
امریکا کی کال آنے سے قبل عمران خان کو رہا کرنا چاہیے، مشاہد حسین
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ میں پودا لگایا
-
پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ بچوں کاسکول نہ جانا بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.