وزیراعلیٰ شہبازشریف کی پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے بعد متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت

اتوار 17 جولائی 2016 21:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ متعلقہ ادارے اورمحکمے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر تمام تیاریاں مکمل رکھیں۔پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122 اوردیگر اداروں کے ساتھ انتظامیہ بھی پوری طرح الرٹ رہے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جہاں کہیں سے بھی کسی قسم کے نقصان کی اطلاع ملے،کسی حکم کا انتظار کیے بغیر وہاں فوری طورپر سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :