حکومت پراپرٹی پر نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے معاملہ پر رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے تحفظات دور کرنے کیلئے متحرک

ملک بھر کی اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نمائندے (کل) ایف بی آر حکام سے مذاکرات کریں گے

اتوار 17 جولائی 2016 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) حکومت پراپرٹی پر نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے معاملہ پر رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے تحفظات دور کرنے کے لیے متحرک ہوگئی۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو ریئل اسٹیٹ انڈسٹری اور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں سے مذاکرات کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اسلام آباد سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی سمیت اور چیمبر کے نمائندوں کو (کل)پیرکومذاکرات کی دعوت دے دی۔

ملک بھر کی اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نمائندے (کل) 3 بجے ایف بی آر حکام سے مذاکرات کریں گے۔مذاکرات میں اسلام آباد سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالروٴوف چوہدری ، اسلام آباد چیمبر کے قائمقام صدر شیخ عبدالوحید اور فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے صدر عبدالرؤف عالم سمیت دیکر نمائندے شریک ہوں گے۔ایف بی آر سے مذاکرات سے پہلے سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :