سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچہ اور توانائی کے 30 مختلف منصوبوں کے ساتھ ساتھ 5 نئے منصوبے بھی رواں سال شروع کئے جائیں گے

اتوار 17 جولائی 2016 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17جولائی۔2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت بنیادی ڈھانچہ اور توانائی کے 30 مختلف منصوبوں کے ساتھ ساتھ 5 نئے منصوبے بھی رواں سال شروع کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چین کے سفارتخانہ کے ڈپٹی چیف آف مشن ژاہو لی جیان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کی مختلف کمپنیاں سی پیک کے تحت منصوبوں پر کام کر رہی ہیں جن میں کوئلہ، ہوا اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے 8 منصوبے شامل ہیں تاکہ توانائی کی ملکی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کے عوامی کی زندگی بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے زیر انتظام پہلے سے جاری 30 ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ رواں سال پانچ نئے منصوبوں پر بھی کام شروع کر دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :